محمد عبدالشکور آئندہ چار سال کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ہونگے

M Abdus Shakoor

M Abdus Shakoor

اسلام آباد (پریس ریلیز) محمد عبدالشکور آئندہ چار سال کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ہونگے۔ نومنتخب صدراِس سے پہلے بھی بطورصدر اورسیکرٹری جنرل خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔ آپ نے ایل ایل بی کی ڈگری جامعہ پنجاب جبکہ ایم بی اے کی ڈگری امریکہ سے حاصل کی ہے۔

آپ نے کھاریاں سے مستحق اور ذہین طلبہ و طالبات کے لئے الفلاح اسکالرشپ اسکیم کا آغاز کیا جس کے تحت اب تک ہزاروں طلبہ و طالبات مستفید ہو چکے ہیں۔ آپ ملک میں یتامیٰ کو در پیش مسائل، اُس کے حل اور آگاہی کے لئے سرکرداں ’’پاکستان آرفن کئیر فورم‘‘ کے چیئرمین اور یونین آف این جی اوز آف دی اسلامک ورلڈ (;85787387;)کے اسسٹنٹ سیکرٹری بھی ہیں ۔ آپ نے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے لئے نہ صرف ہرملکی و بین الاقوامی فورم پر آواز اٹھائی بلکہ سب سے پہلے روہنگیا مہاجرین کیمپوں کا دورہ کیا۔

بنگلہ دیش میں امدادی کام کرنے والی تمام بین الاقوامی تنظیموں کو ایک پلیٹ فورم پر جمع کرنا اور آئی سی آر کا قیام آپ کا نمایاں کارنامہ ہے ۔ محمد عبد الشکور نے اِس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔