کراچی (اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹر فٹ بال کلب کالاپل کا سالانہ اجلاس سرپرست اعلیٰ محمد عابد بھٹی منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران و کھلاڑیوں نے شرکت کی اور متفقہ طور پر نیشنل فائٹر کلب کے نئے عہدیداروں کا چنائو عمل میں لایا گیا جس کے مطابق نیشنل فائٹر کلب کالا پل کے سرپرست اعلیٰ محمد عابد بھٹی ،سرپرست سابق ایم پی اے نو محمد ،چیئر مین خان محمد تنولی ،وائس چیئر مین محمد زمان ، شفیق تنولی، صدر محمد خالد تنولی، سنیئر نائب صدر فراز احمد تنولی، نائب صدر صلابت تنولی، سیکریٹری محمد نواز عباسی ،منیجر صفدر عباسی ،کوچ فدا حسین ،نائب کوچ ذاکر ان عہدیداروں کے علاوہ نیشنل فائٹر کلب کے ساتھ کسی کا کوئی تعلق نہیں ہے
اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ایسٹ کے الیکشن جو کہ مارچ2015ء میں منعقد ہوگا نیشنل فائٹر کالا پل عثمان شاہ اور عبید اللہ خان گروپ کی مکمل حمایت کریگا۔