دینہ (جمیل احمد کھٹانہ سے) سابق سنیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل خان کی ملتان میں جاوید ہاشمی کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں شرکت ،راجہ محمد افضل خان کا ملتان پہنچنے پر والہانہ استقبال ،دیرینہ ساتھی ایک دوسرے سے ملے ،تقریب میں صدر پاکستان ممنون حسین ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سمیت وفاقی وزراء سے راجہ محمد افضل خان کی ملاقاتیں ،سیاسی گفتگو بھی زیر بحث رہی ،جاوید ہاشمی کا راجہ محمد افضل خان کو خصوصی پروٹوکول ۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف سیاسی شخصیت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل خان نے گزشتہ روز اپنے دیرینہ ساتھی جاوید ہاشمی کی خصوصی دعوت پر ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔
راجہ محمد افضل خان جب جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ،شادی کی تقریب میں صد ر پاکستان ممنون حسین ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ، وفاقی وزیر احسن اقبال ،سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر وفاقی وزراء ،ایم این ایز ،ایم پی ایز کی کثیر تعداد نے شرکت کی،شادی کی تقریب میں راجہ محمد افضل خان کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔
راجہ محمد افضل خان نے صدر پاکستان ممنون حسین ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے بھی خصوصی ملاقات کی اور سیاست پر بھی گفتگو کی ،یاد رہے کہ راجہ محمد افضل خان کا صدر پاکستان ممنون حسین اور گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے پرانی دوستی بھی ہے۔