گجرات : حضرت پیر محمد افضل قادری کی رہائی کے بعد نیک آباد شریف میں زبردست استقبال، پھولوں کی بارش، عقیدتمند والہانہ انداز سے ملاقاتیں کرتے رہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی اور عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر حضرت پیر محمد افضل قادری دیگر سنی علما اور پیر صاحب کے ڈرائیور قاری خالد محمود، سیکرٹری الیاس زکی گجرات جیل سے رہا ہو کر نیک آباد شریف پہنچ گئے۔
عقیدتمندوں، مریدوں، شاگردوں اور احباب کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ جبکہ شیخ الحدیث حافظ خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک یارسول اللہ ۖ کے دیگر قائدین نے پیر صاحب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
رہائی کے بعد علماء مشائخ اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حضرت پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ جو شخصیات اور احباب میری رہائی کیلئے دعا گو اور کوشاں رہے ہیں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ رسول کے احکامات کا فروغ اور تحفظ ناموس رسالت میری ذندگی کا مشن ہے جو آخری سانس تک جاری رہے گا۔ شبیر حسین ساہی