پوران (نمائدہ خصوصی) گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ یوکے/پاک) کے مرکزی صدر خلیل ملک، مرکزی جنرل سیکرٹری گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ یوکے / پاک )محمد احمد نقیبی نے گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ یوکے / پاک ) سرائے عالم گیر / جہلم کی نئی باڈی برائے سال 2016 نامزد ہونے والوں کو خوش آمدید اور مبارکباد کے پیغامات بزریعہ ٹیلی فونک بیان میں کیا۔
مرکزی صدر و جنرل سیکرٹری نے معروف کالم نویس ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب میں کہا نئی کابینہ کے کاغزات مکمل کر کے جلد از جلد روانہ کریں تا کہ یو کے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہو سکے۔
ڈپٹی کواڈی نیٹر گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ یوکے / پاک ) ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنی طرف سے مبارک باد کے پیغامات کے ساتھ گزارش کی کہ گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ یوکے / پاک ) متحرک صحافیوں کا پلیٹ فارم ہیں اچھے اخلاق و کردار کے صحافیوں کو دعوت عام ہیں۔
انہوں نے کہا دوستوں کی مشاورت سے سرپرست اعلیٰ کا انتخاب بھی بہت جلد کر لیا جائے گا، ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر تصور حسین مرزا نے کہا گلوبل یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ یوکے / پاک ) کے کسی قسم کے سیاسی یا ذاتی کوئی مقاصد نہیں بلکہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کا ایک عملی ادارہ ہے۔