پشاور (جیوڈیسک) لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک خیبر پختونخوا کے نئے گورنر مقرر ہو گئے،ان کی تقرری کی سمری پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دستخط کر دیئے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عالم خٹک اس وقت سیکریٹری دفاع کے فرائض انجام دے رہے ہیں،گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کیلئے وہ بحیثیت سیکریٹری استعفیٰ دے دیں گے۔محمد عالم خٹک کور کمانڈر کوئٹہرہے،انہوں نے آئی جی ایف سی خیبر پختون خوا بلوچستان کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیئے۔