کراچی (جیوڈیسک) بھارتی اداکار رضا مراد نے کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں کہا کہ میں نے پاکستانی ڈراموں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ یہ میرے لیے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، محمد علی میرے فیورٹ اداکار تھے جب کہ ندیم کی شخصیت سے متاثر ہوں، واہگہ بارڈرسے کراچی تک مجھے عوام نے جو محبت دی ہے میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ مہمان نوازی پر اگرکوئی ایوارڈ دیا جاتا تو دنیا کا پہلا ایوارڈ پاکستان کو ملتا۔
علاوہ ازیں رضامراد آج لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ میٹروپول سینما میں پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی مشترکہ فلم ’’سلطنت‘‘ کے ٹریلر کی اوپننگ کرینگے۔