ماسکو (جیوڈیسک) دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا کہنا ہے کہ وہ اتھلیٹکس سے ریٹائرمنٹ کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے فٹ بال کھیلیں گے۔ ماسکو میں ورلڈ 100 میٹر ریس جیتنے کے بعد یوسین بولٹ کا کہنا تھا کہ وہ عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کرانے کے خواہشمند ہیں۔
اور خود کو محمد علی، میرا ڈونا اور پیلے جیسے کھلاڑی کے طور پر منوانا ان کی خوہش ہے۔ دنیا کے تیز ترین انسان نے کہا کہ اتھلیٹکس چھوڑ نے کے بعد وہ برطانیہ کی مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ جوائن کرینگے اور فٹ بال کے ذریعے اپنا لوہا دنیا بھر میں منوائیں گے۔