قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں کے مطابق وطن عزیز کی ترقی کیلئے جدجہد کرتے رہیں گے

PML-N

PML-N

لاہور (پ ر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے سنہری اصولوں کے مطابق وطن عزیز کی ترقی کیلئے جدجہد کرتے رہیں گے پاکستان کی سالمیت اور لاہور شہر کی تعمیر وترقی کیلئے بلدیاتی نمائندے اپنا فعال کردار ادا کریں گے بلا تفریق خدمت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارکرنل (ر)مبشرجاوید لارڈ مئیر لاہور نے گڑھی شاہو میں سنیئرمسلم لیگی رہنما ء بوٹاگوجر اور 81 یوسی زمان پارک سے چوہدری شہزاد گوجر کونسلر کی جانب سے بانی پاکستا ن قائد اعظم محمدعلی جناح میاں نوازشریف وزیر اعظم پاکستان اور سینیٹرچوہدری جعفراقبال گوجر کی سالگرہ پر منقعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری عمر جعفر ایم پی اے نے کہا کہ میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کیلئے مثالی کردار اداکیا اور موجودہ سی پیک منصوبہ سے ملک ترقی کی نئی منازل طے کررہاہے ۔ تقریب سے چوہدری محمد شہزاد گوجر کونسلر ،طیب بوٹا گوجر کو نسلر ،چوہدری سجاد وائس چیئرمین کنٹوٹمنٹ بورڈ ،عابد حسین ،کاشف چوہدری ،ڈاکٹر ناصر ،شارق کمبوہ ،چوہدری ارشد کونسلر نے بھی خطاب کیا ،تقریب کے اختتام پر سالگرہ کے کیک کاٹے گئے۔