قائد اعظم محمد علی جناح پاکستانی عوام کے ہیرو ہیں۔صدیق شیرازی

Quaid e Azam

Quaid e Azam

کراچی (پ ر) مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کالجز اینڈ یونیورسٹیز زون کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آج25دسمبر بروز جمعہ قائد اعظم ڈے کے موقع پر عظیم الشان “یوم قائدریلی “بعد نما ز جمعہ مزار قائد تا پریس کلب نکالی جائے گی۔یہ اعلان ایم ایس او کراچی کے نا ظم صدیق شیرازی نے اپنے جار ی کردہ پریس بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جنا ح پاکستانی عوام کے ہیرو اور پوری قوم
کے قائد ہیں۔

انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن حاصل کرکے مسلمانوں کو مکمل آزادی فراہم کی۔ مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ان کی پوری زندگی مسلمانوں کی آزادی کے لیے صرف کرنے پر ان کے یوم ولادت پر ریلی نکال کر انہیں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کرے گی۔

ایم ایس او کالجز اینڈ یونیورسٹیز زون کراچی کے ناظم عنایت خان اور ناظم عمومی زید اللہ حسینی نے کہا کہ قائد اعظم نے طلبہ کو مستقبل کا معمار قرار دیا ہے لہذا طلبہ کا فرض بنتا ہے کہ آج پورے کراچی کے دینی و عصر ی تعلیمی اداروں کے طلبہ “یوم قائدریلی “میں شرکت کرکے دشمن کو دکھا دے کہ مستقبل کے معمار ابھی زندہ ہیں اور دشمن کے حملوں کے باوجود پاکستان کا علم بلند رکھنے کے لیے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ترجمان ایم ایس او کراچی نے کہا کہ آج مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی اور ڈویژنل ذمہ دران بعد نماز جمعہ مزارقائد پر فاتحہ خوانی کریں گے تاہم فاتحہ خوانی کے بعد ایم ایس او کراچی کے ناظم صدیق شیرازی کی صدارت میں ریلی پریس کلب پہنچے گی جہاں ایم ایس او کے ذمہ دران نوجوانوں سے مخاطب ہونگے۔
جاری کردہ
عنایت اﷲ فاروقی
سیکریٹری اطلاعات
مسلم اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن کراچی ڈویژن
رابطہ:0305-2083795