لاہور (بیورورپورٹ) جمعیت طلباء اسلام کے راہنما ملک محمد عمرریاض نے یوم آذادی کے حوالے سے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح،ڈا کٹرعلامہ محمد اقبال، محتر مہ فاطمہ جناح ،مولانا محمد علی جوہر،مولانا شوکت علی اور مولانا شبیر احمد عثمانینے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد اور الگ ملک حاصل کرنے کیلئے شبانہ روزمحنت کی او ر انگریزوں اور ہندئوں کے تسلط سے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کوآزاد کروایا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے آزادی کے وقت عظیم قربانیاں دیں اور نوجوان نسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے اسلا ف کی قربانیوں کو یا در کھیں اور ملک کی ترقی ،خوشحالی اور اقوام عالم میں اس کا وقار بلند کرنے کیلئے جدید علوم سے آراستہ ہوں۔
کیونکہ یہی وہ راستہ ہے جو پاکستا ن کو اس مقام پر لیجا سکتاہے جسکاخواب علامہ محمد اقبال نے دیکھا اور دیگر اکابرین نے کوشش کی۔محمدعمر نے مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے امیرمولانا فضل لراحمن پاکستان کوقائدکاپاکستان بنانے کے لئے حقیقی معنوں میں کوششیں کر رہے ہیں۔