لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا لیجنڈ باکسر محمد علی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ان کا خلا کوئی پر نہیں کر سکتا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سمیت عمران خان، بلاول بھٹو اور دوسرے عالمی رہنماؤں نے بھی باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سابق ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ باکسنگ کنگ محمد علی نے بڑے بڑوں کو دن میں تارے دکھائے۔ 74 سالہ محمد علی پہلی بار 1964 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے، لیجنڈ باکسر 1974 ، 1978 میں بھی باکسنگ کے عالمی چیمپیئن کا اعزازحاصل کیا۔
محمد علی نے کیرئیر میں 61 مقابلے لڑے اور 56 میں فتح حاصل کی جبکہ 5 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑ ا ۔ انہیں سپورٹس مین آف دی سینچری اور سپورٹس پرسنالٹی آف دی سینچری کے اعزازات سے بھی نواز گیا ۔ باکسنگ کے رنگ میں ان کے کارنامے رہتی دنیا تک یاد رکھے جائیں گے۔