لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں شمولیت کے حوالے سے کھلاڑیوں میں اختلافات سر اٹھا رہے ہیں اور محمد حفیظ کے ساتھ ون ڈے کپتان اظہر علی نے بھی قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا بائیکاٹ کر دیا ہے ۔
ان کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ ہیں اور وہ کسی سزا یافتہ کھلاڑی کے ساتھ نہیں کھیل سکتے ۔ دوسری طرف معاملے کو سلجھانے کیلئے مشتاق احمد ، ہارون رشید اور شاہد آفریدی کے درمیان مشاورت جاری ہے تاکہ معاملے کا کوئی حل نکالا جاسکے ۔