لاہور (جیوڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث رہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر پی سی بی کی ہدایات کے باوجود اپنے رویے میں انکساری لانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی شہریار خان متعدد بار یہ کہ چکے ہیں کہ عامر کو ٹیم میں لانے کو ان کے فیلڈ پر دکھائے جانے والے ڈسپلن سے مشروط کیا گیا ہے لیکن عامر مسلسل ان ہدایات کو نظر انداز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
فاسٹ بولر نے ڈھاکا ڈائنامائٹس کے خلاف میچ میں محمد حفیظ کو آؤٹ کرکے جس طرح اپنی بائیں ٹانگ فضا میں لہرائی اس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ انہوں نے حفیظ کے اپنے بارے میں دیئے گئے ریمارکس کا بدلہ لینے کے چکر میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ ایک سزا یافتہ اور جونیئر کھلاڑی اپنے سینئر کا مذاق اڑا رہے ہیں۔