لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ابھی تک لارڈز ٹیسٹ 2010ء کے فکسنگ بھنور میں پھنسی ہوئی ہے۔
ون ڈے کپتان اظہر علی اور بیٹسمین محمد حفیظ نے ٹریننگ کیمپ کا بائیکاٹ کر دیا تو وہیں ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی محمد عامر کی کرکٹ میں واپسی کو مشکل قرار دے دیا ہے۔
ادھر ماضی کے گگلی ماسٹر عبدالقادر نے محمد عامر کے خلاف بولنے کو حق کی جیت کہا۔
سابق چیف سلیکٹر اور کوچ محسن حسن خان نے بھی محمد عامر کے لیے رکاوٹ بننے والوں کو سراہا۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ اگر حفیظ اور اظہر نے مخالفت بند نہ کی تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔