لاہور (جیوڈیسک) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ فاسٹ باولر محمد عامر کے انگلینڈ ویزے کی درخواست سوموار کو دینے کا امکان ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوہ انگلینڈ میں ممکنہ بیشتر قومی کرکٹرز کی درخواست دے دی ہے لیکن بورڈ سپاٹ فکسنگ کیس کے سزا یافتہ محمد عامر کی درخواست معمول کے مطابق جمع نہیں کرانا چاہتا کیونکہ قوی امکان تھا کہ درخواست رد کر دی جاتی۔
پی سی بی نے خصوصی کیس تیار کر کے انگلش کرکٹ بورڈ اور سفارت خانے سے بات چیت کی۔ اب بورڈ کو ای سی بی سے محمد عامر کے حوالے سے این او سی کا انتظار ہے جو ذرائع کے مطابق آج موصول ہو سکتا ہے۔
محمد عامر کے تمام تر کاغذات مکمل ہیں اور لیٹر موصول ہونے کے بعد ویزہ درخواست سوموار کو بھیج دی جائے گی۔