لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے شعیب ملک کو سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کو سدھارنے کا ٹاسک دے دیا ہے جس سے کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کیونکہ شعیب ملک کا اپنا کرکٹ کیریئر بھی تنازعات کا شکار رہا۔
دورہ آسٹریلیا کے دوران پرتھ کی وکٹ دیکھ نہ کھیلنے یعنی ضابطے کی شدید خلاف ورزی پر شعیب ملک کو پی سی بی نے ایک سالہ پابندی اور پھر بیس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ ٹیم منیجر انتخاب عالم اپنی رپورٹ میں شعیب ملک کو شرارتی بچے کا لقب دے چکے ہیں۔
سابق ٹیسٹ کپتان محمد یوسف کے ساتھ ذاتی نوعیت کے جھگڑے نے شعیب ملک کو میڈیا کی زینت بنائے رکھا۔