لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر روایتی حریف بھارت کے خلاف کم ترین ٹوٹل کے باجود ہمت نہ ہاری۔ اپنے پہلے اوور میں روہت شرما اور آنجکیا ریحانے کو آؤٹ کر کے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی پھر اپنے دوسرے اوور میں ایک رن پر کھیلتے سُریش رائنا کو آؤٹ کر صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
بھارت پانچ وکٹ سے میچ جیت گیا لیکن محمد عامر نے جو کر دکھایا اس پر سب کے دل ضرور جیت لیے اور میچ کے بہترین بولر قرار پائے۔
صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اس سے بھی بڑا انعام محمد عامر کے نام اس وقت ہوا جب محمد سمیع کا شکار بننے والے ویرات کوہلی نے لیفٹ آرم بولر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ کارکردگی ہونی بھی ایسی ہی چاہیے کہ اپنوں ہی نہیں بیگانوں کو بھی اپنا بنا لے۔