لاہور (جیوڈیسک) محمد عامر کا پاکستانی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا انتظار طویل ہو گیا۔ پیسر انگلینڈ سے پاکستان نہ پہنچ سکے۔
آزادی کپ کے افتتاحی میچ میں اِن ایکشن نہیں ہونگے۔ ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور وہ کاؤنٹی کرکٹ میں بھی مصروف ہیں۔
محمد عامر نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹونٹی میچ ستمبر دو ہزار سولہ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔