محمد آصف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسیران جیل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری )سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جام محمد آصف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسیران جیل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، ،اجلا س میں متفقہ طور پر حاجی محمد ارشد سرپرست اعلیٰ ،میاں عبدالستار صدر، میاں نصیر احمد نائب صدر اول،میاں عبدالعزیز نائب صدر دوئم،چوہدری محمد عرفان جنرل سیکرٹری،محمد اعظم شاہد فنانس سیکرٹری ،ملک محمد شریف جوائنٹ سیکرٹری ،میاں محمد اکرم سیکرٹری نشراشاعت ،ایگزیکٹیو باڈی کے ممبران میں میاں محمد شاہدگوجرہ، حاجی عبدالحمید ،چوہدری محمد تنویر،ڈاکٹر محمد ارشد حنیف، چوہدری محمد شاہد گجرکمالیہ ،میاں محمد امتیاز، ملک محمد سرور،چوہدری محمد سلیم ،چوہدری محمد کامران ،چوہدری محمد زاہد ،ملک محمود احمد ناصر،سہیل غنی ،چوہدری فیصل قذافی کمالیہ ،محمد عرفان گوجرہ ،رانا عباس شامل ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میںسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جام محمد آصف نے اسیران جیل کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کمیٹی اسیران نے بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عملی اقدامات کرے گی۔

،نومنتخب صدر میاں عبدالستار نے کہا کہ قیدیوں کی ویلفئیر کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جائیگی ،اورجیل کے مسائل کے حل کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا،اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جام محمد آصف نے قیدیوں کو درپیش مسائل سے کمیٹی کو آگا ہ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس کمیٹی کے قیام سے جیل اسیران کے مسائل میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی اور سوشل ویلفیئر آفیسر چوہدری محمدزاہد نے بھی خطاب کیا۔

Mohammad Asif Meeting

Mohammad Asif Meeting