سپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے کرکٹر محمد آصف نے پی سی بی کے بحالی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ آصف کا کہنا ہے کہ ان کے پاس جو بھی معلومات ہوں گی وہ آئی سی سی اور پی سی بی کو فراہم کریں گے۔ سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد محمد آصف نے قذافی سٹیڈیم میں قائمقام چیئرمین نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کے آفیشلز سے اڑھائی گھنٹے تک ملاقات کی۔
محمد آصف کا کہنا ہے کہ انہوں نے آئی سی سی کی ہدایت کے مطابق بحالی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ انہوں نے پی سی بی کو تحریری معافی نامہ بھی جمع کروا دیا ہے۔ خواہش ہے کہ میرے سمیت سپاٹ فکسنگ میں ملوث تینوں کھلاڑیوں کی کرکٹ میں جلد واپسی ہو۔