گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹ) محمد آصف ظفر چیمہ چیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سپیشل مہم کا آغاز کر دیا۔ جس کے نتیجے میں 86 بلیک شیشوںوالی گاڑیوں، 358 بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں/موٹر سائیکلوں، 143غیر مجاز گاڑیوں / موٹرسا ئیکلوں پر لگی گرین نمبر پلیٹس اور 580 غیر رجسٹرڈ وہیکلز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ سی ٹی او کے مطابق محرم الحرام میں خصوصی طور پر عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاکہ کسی بھی مشکوک گاڑی و فرد کی بروقت نشاندہی ہو سکے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ تاکہ ہماری سڑکوں پر کسی قسم کی بے قاعدگی نظر نہ آئے۔ اور اپنی قانونی و اخلاقی ذمہ داری نباتے ہوئے ٹریفک کے بہائو کی بلا تعطل روانی ہوسکے۔
عمر مرزاترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق PSV گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں میں لگے ٹیپ ریکاڈر ز کی صورت میں 230 ڈرائیورز /وہیکلز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔اور ایسی تمام تر مہمات کا تسلسل جاری ہے۔ جو امن عامہ اور ٹریفک کی روانی سے متصادم ہوں۔