سردار محمد بخش مہر کا سندھ میں کے ہر شعبے کو فعال بنانے اور کھیل کے میدانوں کو آباد کرنے کا اعلان

Minister Sports Sindh

Minister Sports Sindh

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہرنے کہا ہے کہ سندھ حکومت وزیراعلی سید مراد علی شاہ کی سر پرستی میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ کھیل و نوجوانان امور حکومت سندھ کے تعاون سے آئی اون پاکستان کانفرنس میں کھیلوں کی شخصیات کو فخر پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تقریب کی صدارت نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سر براہ اویس اسد خان نے کی اس موقع پر اسپورٹس میڈیسن آف پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرسید پرویز رضوی اور کھیلوں کی نامور شخصیات موجود تھیں۔

تقریب کی نظامت غلام محمد خان نے کی جبکہ مشیر ربانی ، حامد علی خان، محمدارشدبھی موجود تھے سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ کھیل معاشر ے کا اہم حصہ اور کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم کے بعد کھیل اہم کردارادا کرتے ہیں اور میں سمجھتاہوں کہ اگر ہمیں ملک کو صحت منددماغ مہیاکرتے ہیں تو کھیلوں کے میدان آباد رکھنے ہونگے انہوں نے کانفرنس کے شرکا سے درخواست کی کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے لئے ہمیں تجاویز دی تاکہ ہم کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومتی وسائیل استعمال کریں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ انشااللہ سندھ گیمز اسی سال منعقد ہونگے قبل ازین تقریب کے چیف آرگنائزر سید فہد رضوی نے خطبہ استقبالیہ کے کلمات ادا کئے اس موقع پر اویس اسد خان نے کہاکہ نیشنل بینک کھیلوں کے فروغ کے لئے اپناکردار اد اکردیاہے اور کرتارہے گاانہوں نے اس موقع پر کھیلوں کی شخصیات سے اپیل کی کہ وہ 28 نومبراتوار کو صبح 10:00 بجے ٹریفک قوانین آگئی واک جوکہ سی ویوکلفٹن سے شروع ہوگی اس میں شرکت کریں اس موقع پر فخرپاکستان اسپورٹس ایوارڈ شعیب محمد، جلال الدین ، نسیم حمید، استاد غلام حیدر ، غلام محمدخان ، محمدارشد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

میڈیاکوآرڈینٹر
03003541517-03082220321