محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کا سرکاری ٹیسٹ کل ہو گا

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

برسبین (جیوڈیسک) قومی ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں موجود ہے لیکن محمد حفیظ کا ٹیسٹ برسبین میں ہو گا۔ آئی سی سی کی جانب سے کسی بھی باولر کے ایکشن کا نتیجہ چودہ روز میں جاری کیا جاتا ہے لیکن ورلڈ کپ کی وجہ سے اب رزلٹ سات روز میں سامنے آئے گا۔

محمد حفیظ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوئے اور پھر ان کے ایکشن پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ٹیم کے ساتھ ہونے کی وجہ سے محمد حفیظ کے ایکشن پر زیادہ کام نہیں ہو سکا ہے کہ پی سی بی پر امید ہے کہ قومی آل راؤنڈر کا ایکشن کلیئر ہو جائے گا