محمد حفیظ کا بائولنگ ٹیسٹ اب 5 فروری کو ہوگا

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے قومی آل راونڈ محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ لینے کے درخواست کر دی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی کو درخواست جمع کرا دی ہے۔

محمد حفیظ کا ٹیسٹ 5 فروری کو کرانے کا امکان ہے ۔ قومی آل رائونڈر بائیو میکنکس ٹیسٹ کلیئر کرلیں گے تو ورلڈ کپ میں باؤلنگ کرا سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ میں 25 اور 27 جنوری کے پریکٹس میچ میں محمد حفیظ سے باؤلنگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی عائد ہوئی تھی۔