لاہور (جیوڈیسک) قومی آل رائونڈر محمد حفیظ ویزہ مسائل کی وجہ سے مقررہ تاریخ کو باؤلنگ ٹیسٹ نہ دے سکے۔ محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کو سری لنکا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کولمبو سے پالی کیلے بلالیا گیا ہے۔
جب کہ بھارتی ہائی کمیشن نے آج ویزہ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن پی سی بی نے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کے لئےآئی سی سی سے نئی تاریخ مانگی ہے جس کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔ قومی کرکٹر کا باؤلنگ ٹیسٹ اب تیسرے ٹیسٹ میچ کے بعد ہی متوقع ہے۔