اسلام آباد (اسد رفیق) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل اسلامی یورنیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہ پروگرام کے دوران اسرائیلی کلچرل سٹال لگائے جانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔لاکھوں فلسطینی مسلمانوں کو انکے گھروں سیجبری بے دخل کرکے وجود میں آنے والی ریاست کو امن کی سرزمین کہنا امت مسلمہ کے قلب میں پیوست ایک خنجر کی طرح ہے۔ اسرائیل عالمی دہشتگرد ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ محمد حامد رضا نے مزید کہا ہے کہ اسلامی یونیورسٹی میں اسرائیل کے ثقافتی سٹال لگانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کو مسلم امہ کی منی پارلیمنٹ کی حیثیت حاصل ہے جہاں تمام دنیا کے مسلمان ممالک کے طلباء زیر تعلیم ہیں۔ اس تعلیمی ادارے میں اسرائیلی کلچر کی تشہیرکرنے والے سٹال لگانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ طلباء کو امتحانی نتائج کی دھمکیاں دے کو مجبور کرکے سٹال لگانے والے پوری قوم کے مجرم ہیں۔
ایسے اسرائیلی ایجنٹوں کو فوراََ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی سے نکالا جائے۔یہ امر باعث تشویش ہے کہ ایک ایسی ریاست جسے پاکستان نے تسلیم ہی نہیں کیا اس کا سٹال کیسے لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شاید یہ سعودیہ اور اسرائیل کی اتحادی پالیسیز کا نتیجہ ہے۔پوری مسلم امہ اسرائیل کو دہشتگرد اورغاصب سمجھتی ہے۔ 0312-7722854