مصطفی آباد/للیانی کی 22/1/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) بارڈر کراس کرتے سمگلر رینجر کی فائرنگ سے ہلاک، ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب، مخبر کی اطلاع پر رینجر نے سپیشل ناکہ لگا رکھا تھا کہ رینجر کی طرف سے رکنے کا کہنے پر سمگلروں نے رینجر پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں ارشاد مسیح ہلاک ہو گیا، سمگلر سگریٹ اور بھرتی کے اشتہار لے جا رہے تھے، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وہیگل کے رہائشی ارشاد مسیح ، فیصل مشتاق سمیت تین افراد بارڈ کراس کر رہے تھے کہ انسپکٹر محمد نوید انجم کمپنی کمانڈر Dکمپنی چھٹیانوالہ 25ونگ واہگہ ستلج رینجر نے مخبری پر نائیک عبدالخالق، نائیک عبدالحمید، لانس نائیک محمد میر، لانس نائیک غلام عباس اور سپاہی ریاض حسین نے پلر نمبر 145کے سامنے زیر لائن سے 100گز کے فاصلے پر سپیشل ناکہ لگا رکھا تھا کہ تین سمگلر کندھے پر کٹھڑی اٹھائے حدود پاکستان سے انڈیا کی طرف جا رہے تھے جنہیں رکنے کا حکم دیا گیا جس پر سمگلروں نے رینجر پر فائرنگ شروع کر دی جوابی فائرنگ سے وہیگل کا رہائشی ارشاد مسیح پیٹ میں فائر لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ساتھی فیصل مشتاق میو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ہلاک و گرفتار سمگلروں کے قبضہ سے 30ہزار روپے مالیت سے مور سیگریٹ، فوجی و سول اداروں میں بھرتی کے دس اشتہار ، موبائل فون اور پسٹل بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ، ہلاک و گرفتارسمگلروں کا تعلق مصطفی آباد کے نواحی گائوں وہیگل سے ہے ، ہلاک ارشاد مسیح تین بچوںکا باپ بھی بتایا گیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)گورنمنٹ سکول کے دیوار کے ساتھ جواء کھیلنے میں مصروف پانچ افراد گرفتار، سات فرار، دائو پر لگی رقم بر آمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ کو اطلاع ملی سے 10/12کس افراد رائے کلاں میں گورنمنٹ سکول کی دیوار کے ساتھ جواء کھیل رہے ہیں جس پر چھاپہ مار کر پانچ افراد کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم دو ہزار روپے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر جواری موقع سے فرارہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تین افراد شادی شدہ خاتون کو چھ سالہ بیٹی سمیت اغواء کرکے فرار، ایک لاکھ 12ہزار روپے نقدی و قیمتی ملبوسات بھی لے گئے، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں دفتوہ کا رہائشی نیاز احمد محفل میلاد کیلئے مسجد گیا ہوا تھا کہ خادم حسین عرف مٹھو اپنے دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور نیاز احمد کی بیوی کو ورغلا پھسلا کر چھ سالہ بیٹی سمیت اغواء کرکے گھر سے ایک لاکھ 12ہزار روپے نقدی و 60ہزار روپے مالیت سے قیمتی ملبوسات بھی لے گئے،پولیس تھانہ مصطفی آباد نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)دو چور سرہالی خورد پل کے قریب دوکان کے تالے توڑ کر 24موبائل فون و نقدی لیکر فرار، تفصیلات کے مطابق نذیر حسین کے مطابق محمد اسماعیل نے اپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ میری دوکان کے تالے توڑ کر اس میں موجود ایک لاکھ روپے مالیت کے 24موبائل فون و25سو روپے نقدی چوری کرکے فرار ہو گئے،مقدمہ درج،