مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) عوام کی دعائوں سے حکومت کے خلاف کی جانے والی سازشیں فنا ہو چکی ہیں اور شریف برادران کی قیادت میں ملک ترقی، خوشحالی اور روشنی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔ سچی نیت والے وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو توانائی بحران سے نجات دلانے کا مکمل انتظام کر لیا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے دو سال میں دہشت گردی اور منہ زور مہنگائی پر قابو پا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل لکھنیکے چوہدری محمد یوسف چھینہ نے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے دیکھ لیا کہ تبدیلی کا کھوکھلا نعرہ لگانے والے پاکستان کو بند کرنا چاہتے تھے لیکن میاں نواز شریف پاکستان کو چلانا اور آگے لے جانا چاہتے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں نے درحقیقت ملک وقوم کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیںاور نوجوانوں کو انکے روزگار سے دور کیا۔قوم سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی۔ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں تحریک انصاف کی واضح فتح عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد ہے، عوام نے بھرپور انتخابی عمل میں حصہ لے کر اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کو بتا دیا کہ اب تمہاری باریاں کا سلسلہ ختم ہونے والا ہے، تحریک انصاف ملک میںایسا نظام لائے گی جس میں غریب اور امیر کا فرق مٹ جائے گا، کنٹونمنٹ بورڈ میں 43 ممبران کا کامیاب ہونا تحریک انصاف کی بہت بڑی فتح ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف میاں افضل جتالہ نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہے جو ملک اور عوام کو مشکلات سے نجات دلا سکتا ہے، ظالم حکمرانوں سے چھٹکارے کے لئے عوام تحریک انصاف کے پرچم تلے جمع ہوں،انشاء اللہ ہم مایوس نہیں کریں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات کی کامیابیاںعمران خان کی 19سالہ جدوجہد رنگ لا رہی ہے، آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی عوام اب پوری طرح کپتان کے ویژن اور ایجنڈے پر متفق ہوتے نظر آ رہے ہیں، دن بدن تحریک انصاف کی مقبولیت اپنے عروج کی طرف گامزن ہے، اور اس کی مستقبل بڑا تابناک اور روشن ہے، عوام موجودہ حکمرانوں کے طرز حکومت سے اکتا چکے ہیں اوروہ تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر وسیم عباس قادری،حافظ ناظم ایڈیشنل جزل سیکرٹری یوتھ ونگ پنجاب ،حسنین کھوکھر، عبدالرحمان لودھی،عظم ڈوگر، ڈاکٹر فہد چوہدری، ملک توفیق،رانا کامران، شہزاد احمد، لطیف احمد قادری، سردار اسد ڈوگر، طفیل ودیگر نے پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے جبکہ میاں محمد نواز شریف کی سیاست صرف اپنے خاندان تک محدود ہے، نواز شریف نے اقتدار میں آ کر اپنی فیملی کو ترجیح دیتے ہوئے اہم وزارتیں دیکر ملک و قوم کے ساتھ زیادتی کی ہے، تحریک انصاف خاندانی سیاست کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دے گی، نوجوانوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف کا ہر اول دستہ ثابت ہو گی اور آئندہ انتخابات میں قوم کو تبدیلی نظر آئے گی، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کا ماضی آئینہ کی طرح شفاف ہے، عمران خان حب الوطنی ، عوام دوستی اور سچائی کی وجہ سے چاروں صوبوں کی عوام کے مقبول و محبوب ترین لیڈر بن چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Afzal Jtala
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) امام کعبہ ڈاکٹر خالد الغامدی کی آمد ہمارے لئے باعث خیر و برکت ہے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ ،روحانی ، مذہبی اور ایسے دوستانہ تعلقات موجود ہیں جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ـسعودی عرب پاکستان کی پوری تاریخ میں اچھے اور برے حالات میں ہمیشہ ساتھ کھڑا رہاہے ـسیلاب ہو یا زلزلہ یا کوئی او رقدرتی آفت سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی بھرپو رمدد کی ہے ـپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ا یسا رشتہ موجود ہے جسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتاـدنیاکی کوئی طاقت ہمارے درمیان اختلافات پیدا نہیں کر سکتی او رنہ ہی ہمیں ایک دوسرے سے جدا کر سکتی ہے ،سعوی عرب اور پاکستان کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے ،ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن محمد شاہد مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ امن ہو یا جنگ سعودی عرب ہر موقع پر ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے،پاکستان کی معاشی ترقی میں سعودی عرب نے جو ساتھ نبھایاہے اس کا الفاظ میں شکریہ ادا نہیں کیاجاسکتا،سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایسا لا زوال تعلق موجود ہے جس کی دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، امام کعبہ مقدس قطعہ اراضی سے یہاں آئے ہیں اوروہ اس عظیم اورمبارک مسجد کے امام ہیں جس کی طرف رخ کر کے دنیا کے تمام مسلمان نماز ادا کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے،دونوں طرف کے عوام ایک دوسرے سے گہرا دلی لگائو رکھتے ہیں،دونوںملکوں کے درمیان ایسا رشتہ قائم ہے جو دنیا وی تعلقات اور مقاصد سے بالا تر ہیپاکستان اور سعودی عرب کے عوام پیار،محبت اوربھائی چارے کی اس لڑی میں پروے ہوئے ہیں جو ہمیشہ سے قائم ودائم ہے اورہمیشہ قائم ودائم رہے گی۔
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126