مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/1/2015

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، احمد خان کھلاڑی کو قتل اوراس کی بیٹی کو اغوا کرنے والے 8اشتہاری گرفتار، مغوی فمیدہ بی بی بازیاب، ڈی پی او قصور کی طرف سے نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق 16-7-14کو محمد اسلم،اکبر ، اکرم، نوید، رشید ، ارشدسمیت 8افراد نے احمد خاں کھلاڑی کوقتل جبکہ اس کی بیٹی فمیدہ بی بی کو اغواء کر لیا تھا، جس پر ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے اس مشہور مقدمہ کے بارے میں ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباداعجاز احمد شیخ کو خصوصی احکامات جاری کئے تھے، جس پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار جبکہ مغوی فمیدہ بی بی کو بازیاب کروا کر دالان امان بھیج دیا،ڈی پی او قصور رائے بابر سعید نے مشہور مقدمہ ٹریس کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری اور مغوی کو بازیاب کروانے پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ ودیگر ملازمین کو نقد انعام و تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ضلع بھر میں جانوروں کو مختلف موزی امراض سے بچائو کا عزم کر رکھا ہے، ضلع کے چھوٹے بڑے جانوروں کو گل گھوٹو سمیت دیگر موزی امراض کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں، محکمہ لائیو سٹاک کے نو سو اہلکار مہم میں حصہ لے رہے ہیں،پٹرول کی قلت کے باعث مہم تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انچارج ویکسین مہم قصور ڈاکٹر ریاض احمد خاںمیئونے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہم کو کامیاب کرنے کیلئے میڈیا اور جانور پال حضرات تعاون کریں اگر کسی کا کوئی جانور حفاظتی ٹیکے جات سے رہ گیا ہے تو وہ فوری طور پر میرے دفتر کے نمبر049-9250207پر اطلاع کریں، ضلع قصور کے ہر جانور کو حفاظتی ویکسین دینا مشن ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ کی زیر نگرانی ضلع بھر کے جانوروں کو ٹیکہ جات لگانے کا سلسلہ یونین کونسل کی سطح پر جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ممتاز عالم دین مولانا قاری پیر کرامت علی نے کہا ہے کہ میلاد مصطفی جیسی پاکیزہ محافل میں شرکت ہمارے لئے باعث برکت ہے ۔ایسی محافل میں وہ ہی لوگ شامل ہوتے ہیں جن پر اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت شامل حال ہوتی ہے ،ہمیں چاہیے کہ ایسی برگزیدہ محافل میں زیاد ہ سے زیادہ شریک ہوا کریں کیونکہ اسی میں ہماری بقاء ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مصطفی آباد کے نواح گائوںدفتو ہ کے مدرسہ شفیع القرآن میں سالانہ میلاد مصطفےٰ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب میں مولانا میاں قاسم علی زبیر احمد بھٹی ، حاجی محمد بوٹا شاکر،محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد،حافظ جاوید الرحمن ،رانا خان بہادر ،حاجی میاں محمد یعقوب،حاجی میاں منیر احمد،حاجی شفیع، و دیگر سماجی ،دینی ،رہنمائوں نے شرکت کی تقریب سے مولانا عابد حسین ،حافظ و قاری شبیر احمد نوری ،الحاج شوکت نقشبندی ،قاری سعید احمد قادری ،و دیگر مقررین نے خطاب اور ہدیہ نعت پیش کیا ۔زبیر احمد بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں جنہیں حیاتی کے سفر میں ایسی پاکیزہ محافل نصیب ہو رہی ہیں ،انہوں نے میلاد مصطفی کی تقریب کا انعقاد کرنے والی انتظامیہ کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔تقریب کا اختتام درودو سلام پر ہوا۔

Mehfil Milad

Mehfil Milad