مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 17/01/015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) میرے خلاف شائع ہونے والی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، جن ملازمین کے نام استعمال کر کے خبر شائع کروائی گئی وہ میرے ہسپتال کے ملازم ہی نہیں، نجمہ اور سلمی ناز کے خلاف میں نے خود نازیبا زبان استعمال کرنے پر ڈی سی او قصور کو درخواست دی رکھی ہے، ان خیالات کا اظہار ایم ایس رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد ڈاکٹر ثمرہ خرم نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز میرے خلاف خبر شائع ہوئی کہ ہسپتال کے ملازمین ریحانہ کوثر،غلام احمد وارڈ سرونٹ ،محمداعظم کلرک،ضبیدہ ،یاسمین ایل ایچ وی،حاجی جہانگیرڈسپنسر ،رحمان افضل ڈسپنسر، نجمہ ، سلمی نازوغیرہ نے ڈی سی اوقصور کو میرے خلاف درخواست دی ہے جس میں انکوائری آفیسر مقرر کرنے کی بات لکھی گئی تھی، غلام احمد وارڈ سرونٹ ،محمداعظم کلرک،یاسمین ایل ایچ وی،حاجی جہانگیرڈسپنسر ،رحمان افضل ڈسپنسر میرے ہسپتال کے ملازم ہی نہیں جبکہ ریحانہ کوثرنے کسی بھی قسم کی کوئی درخواست دی ہی نہیں ہے، اور نجمہ اور سلمی ناز کے خلاف میں نے خود ڈی سی او قصور کو نا زیبا زبان استعمال کرنے پر درخواست دی رکھی ہیں وہ میرے خلاف انتقامی کاروائی کر رہی ہیں، نہ تو میں ملازمین سے ذاتی کام کرواتی ہوں اور نہ ہی میرے خاوند، میں نے اپنے کام کروانے کیلئے ذاتی ملازم رکھے ہوئے ہیں،اور ہسپتال کے کواٹر صرف اور صرف ہسپتال کے ملازمین کے پاس ہی ہیں،نہ کہ میرے خاوند کے دوستوں کے پاس، میں وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی سی او قصور سے اپیل کرتی ہوں کہ جھوٹے الزامات لگانے والے کے خلاف بھی کاروائی کی جائے،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)شیخ محسن الیاس کے ماموں و شیخ عبدالغفور نمبردار کے چھوٹے بھائی عبدالرائوف کے انتقال کر گئے، سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں، صحافیوں اور بلہھے شاہ پیکجنگ ورکرز یونین کی طرف سے اظہار افسوس، تفصیلات کے مطابق پیکجزورکرزوبلہھے شاہ پیکجنگ ورکرز یونین کے جزل سیکرٹری شیخ محسن الیاس کے ماموں اور سیاسی و سماجی شخصیت شیخ عبدا لغفور نمبردار کے چھوٹے بھائی شیخ عبدالرئوف گزشتہ روز انتقال کر گئے،مرحوم کی نماز جنا زہ میں mpa میاں نصیر احمد، پیکجزورکرزوبلہھے شاہ پیکجنگ ورکرز یونین کے صدر میاں زاہد حسین ،صدر پریس کلب مصطفی آباد محمد عمران سلفی، شاہد عمر ، جزل سیکرٹری مسلم لیگ ن myoلاہور ڈویژن سعید احمد بھٹی و سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوںاور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی 20لیٹر دیسی شراب بر آمد ، دو افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے خفیہ اطلاع پر موٹرسائیکل پر قصور سے لاہور شراب لیجاتے ہوئے ٹول پلازہ کے قریب جاوید مسیح کو گرفتار کرکے دس لیٹر دیسی شراب بر آمد کرلی، جبکہ پکی حویلی کے قریب رکشہ پر شراب لیجاتے ہوئے وارث مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بھی دس لیٹر شراب بر آمد کرکے دوالگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مدرسہ شفیع القرآن دفتوہ میں محفل میلاد مصطفی 19جنوری بروز پیر کو ہو گی، پیر کرامت علی جامن شریف والے خصوصی خطاب و شوکت نقشبندی خصوصی نعت پیش کریںگے، تفصیلات کے مطابق مدرسہ شفیع القر آن دفتوہ میں محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 19جنوری بروز پیر دپہر 11بجے سے تین بجے تک جاری رہے گی، جس میں حضرت علامہ مولانا قاری پیرکرامت علی جامن شریف والے خصوصی خطاب کریں گے جبکہ الحاج شوکت نقشبندی خصوصی نعت پیر کریںگے،محفل میںصدر پریس کلب محمد عمران سلفی ودیگرممبران پریس کلب خصوصی شرکت کریں گے۔