لاہور : تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام حافظ الحدیث پیر سید محمد جلال الدین شاہ نقشبندی قادری مشہدی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ کی دینی و ملّی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان حافظ الحدیث سیمینار 15نومبر بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب مرکز صراطِ مستقیم جلالی سٹریٹ فیز IIIتاج باغ لاہور میں منعقد ہو گا۔
جس کی صدارت حضرت پیر سیدمحمد نویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف کریں گے۔جس میںخصوصی خطاب سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ، مناظر اسلام حضرت پیر سید محمد عرفان شاہ مشہدی ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان سمیت دیگر علماء و مشائخ اہلسنت کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔