محمد یوسف پہلوان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

گوجرانوالہ : عارف کالونی کے سرگرم سیاسی و سماجی راہنما محمد نعیم کشمیری کے والد محمد یوسف پہلوان گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں ریلوے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

نماز جنازہ ممتاز عالم دین صاحبزادہ پیر رفیق احمد مجددی نے ادا کروائی مرحوم ہر دلعزیز انسان اور انتہائی نیک سیرت تھے۔ان کی ناگہانی وفات پر علاقے بھر کے لوگوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔