محمد خان اچکزئی گورنر بلوچستان نامزد

Mohammad Khan Achakzai

Mohammad Khan Achakzai

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ محمود خان اچکزئی کے بھائی محمد خان اچکزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کر دیا گیا جبکہ جے یو آئی کے مولانا واسع بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیئے گئے۔

گور نر نامزد کئے جانے والے محمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں ۔ وہ سابق بیورو کریٹ ہیں۔ بلوچستان کے گورنر نواب ذوالفقار علی مگسی نے دو جون کو اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ان کا استعفی کل منظور کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ میاں نواز شریف نے دو جون کو اعلان کیا تھا کہ صوبے کا آئندہ گورنر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے ہو گا۔ دوسری طرف جے یو آئی کے مولانا واسع بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیئے گئے۔