ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید محمد مسعود احمد رضوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

Lahore

Lahore

لاہور : مرکز صراط مستقیم جلالی سٹریٹ تاج باغ لاہور میں ممتاز روحانی پیشوا حضرت پیر سید محمد مسعود احمد رضوی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک صراط مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ حضرت پیر سید محمد مسعود احمد رضوی اسلاف کے روشن کردار کی ایک برہان تھے۔

انہوں نے تحفظ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ وہ عزیمت شعار اور صوفی مزاج انسان تھے۔ وہ نظریہ پاکستان کے محافظ اور غلبہ اسلام کے داعی تھے۔ امام اہلسنت امام احمد رضا خان محدث بریلوی کے افکار و نظریات کو فروغ دینے کے لیے زندگی بھر کوشاں رہے۔

اجتماع میں شیخ الحدیث مولانا محمد ارشاد احمد جلالی ،مولانا محمد طاہر نواز قادری ، مولانا محمد عبد الکریم جلالی اور مولانامحمد جاوید سیالوی سمیت مرکز کے طلبا ئ، مدرسین اور صراط مستیقم کے مبلغین نے شرکت کی۔