لاہور : متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی صدر اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی زبیر حفیظ شیخ، اے ٹی آئی کے مرکزی رہنما محمد اکرم رضوی، ایم ایس ایم کے مرکزی نائب صدر محمد صدیق جان ایم ایس ایف کے مرکزی صدر سہیل چیمہ، پی ایس ایف کے مرکزی صدر سید راحیل شاہ نے مصر کے معزول کیے گئے صدر محمد مرسی اور انکے 106 ساتھیوں کو جعلی عدالتوں کی طرف سے سنائی گی ظالمانہ سزائوں کو مستر د کرتے ہوئے ایسے شرمناک قرار دے دیا۔
طلبہ جماعتوں کے قائدین کا کہنا تھا مسر کے پہلے منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی اور انکے ساتھیوں کو سزائے موت فرعونی عدالت کا شیطانی فیصلہ ہے۔ مصری عدالتوں کے فیصلہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ،عالمی انسانی حقوق اور ہیومن رائٹس موومنٹ کی تنظیمیں بے رحمانہ سزائوں کے خلاف جراتمندانہ آواز اٹھائیں ،انہوں نے کہا اگرڈاکٹر محمد مرسی کو سزا موت دی گی تو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا ۔منتخب صدر کو پھانسی چڑھا نا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے ۔ڈاکٹر محمد مرسی کو اگر پھانسی دی گی تو یہ عدالتی قتل ہو گا۔ ڈاکٹر محمد مرسی کو مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کی سزاد ی جا رہی ہے۔