ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت بحالی پر ڈیرے پر مبارکباد دینے والوں کا رش

Mohammad Nadeem Yaqub

Mohammad Nadeem Yaqub

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت بحالی پر ڈیرے پر مبارکباد دینے والوں کا رش، ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں۔

ایم پی اے ندیم سیٹھی کا خطاب، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کی سپریم کورٹ کی طرف سے رکنیت بحال ہو گئی تھی، جس پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد انہیں ڈیرے پر مبارکباد دینے کیلئے آئی اور دن بھر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رہا۔

اس موقع پر ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے، او ر حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائیں ہیں جن کی وجہ سے حلقہ پی پی175کی عوام مجھ سے پیار کرتے ہیں۔

سیاسی مخالفین غلط فہمیاں پیدا کرکے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے 2013میں کئے گئے عوامی فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے میری رکنیت بحال کر دی ہے، بعد انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائیں،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126