وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) صحافی وسابق صدر ایکوئل ویلفیئر آرگنائزیشن محمد نصیر عاصی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مقامی دفتر میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر امیر آفتاب احمد،محمود احمد خان لودھی،عمران رسول بٹ، مرزا تقی علی،لالہ عبد الرشید،سید شہباز بخاری،مشتاق رحمانی،مبشر اقبال،محمد یونس بھٹو،صائمہ شہزادی ،میڈم گلناز اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر حاضرین نے مرحوم کی معاشرتی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیااور کہا کہ مرحوم محمد نصیر عاصی ایک نیک دل انسان اور بذات خود ایک منظم ادارہ کی صورت تھے۔
موقعہ پر موجودتنظیمی اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ معاشرے کے ضرورتمندوں اور مستحقین کی خدمت کاجو سلسلہ مرحوم نے شروع کیا تھا اسے جاری رکھا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں ختم پاک اور ایصال ثواب کی دعا کی گئی اس موقعہ پر میڈم بؤگلناز نے درود پاکۖ کی فضیلت بھی بیان کی۔