کوئٹہ (جیوڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف بلو چستان کے دوروزہ دورے پر12اگست کو کوئٹہ پہنچیں گے بلو چستان میں قیام کے دوران 12اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے کوئٹہ میں مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کرینگے۔
جبکہ زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی کو افتتا ح بھی کریں گے وزیراعظم کے بلو چستان آنے کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے پلان کو تشکیل دے دیا جبکہ ریذیڈنسی کے حوالے سے تمام تر تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہیں واضح رہے۔
کہ گزشتہ سال زیارت میں قائد اعظم ریذیڈنسی کو بم دھماکے سے اڑادیاگیا صو بائی اور وفاقی حکومت نے اس وقت اعلان کیا کہ قائد اعظم ریذیڈنسی کو دوبارہ ایسی حالت میں جلد تعمیر کریں گے۔