کروڑ لعل عیسن (خبر نگار) محمد کی محب کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے، لوگوں کی خدمت اور فلاح ہمارا منشور ہے۔ انجمن مہریہ نصیریہ خالصتاً فلاحی تنظیم ہے۔ اسلام اور پاکستان مخالف قوتیں پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ان مخالف قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے تمام پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کی ضرورت ہے۔ قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر کا اجلاس جامعہ سعیدیہ میں علامہ مفتی قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں عہدیداران سرپرست ملک محمد اکرم سواگ ، صدر مولانا عبدالحمید فیضی ، نائب صدر ملک سعید احمد سواگ م جنرل سیکریٹری شیخ محمد وسیم اکرم ، جوائنٹ سیکریٹری شیخ محمد رضوان جلال ، ناظم تعلیم و تبلیغ ملازم حسین ، فنانس سیکریٹری عبدالحمید چشتی ، سیکریٹری نشرواشاعت امیر محمد فیاضی و دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری اشفاق سعیدی گولڑوی نے کہا کہ اسلام اور پاکستان مخالف قوتیں ملک کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ اور ملکِ پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے مختلف قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔
اس وقت تمام پاکستانیوں کو مل کر ملکی سلامتی کیلئے قومی یکجہتی اور بھائی چارے کی مثال قائم کرنے چاہیئے اور سب ملکی بقاء کیلئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونے کی سخت ضرورت ہے۔ آخر میں اسلام کی سربلندی اور استحکام پاکستان کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔