ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی /تحصیل رپورٹر) واہ کینٹ کی معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد اقبال کے فرزند اور سابق امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی پاکستان آواز خلق پارٹی کے چئیرمین محمد فیصل اقبال کے بھائی محمد قمر اقبال قادری رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔
دعوت ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں تبدیل ہوگئی،دعوت ولیمہ کی تقریب رائل سن ہوٹل ٹیکسلا میں منعقد ہوئی ،محمد فیصل اقبال اور انکے والد حاجی محمد اقبال نے مہمانوں کا استقبال کیا،دعوت ولیمہ میں ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر ،ملک فہد مسعود اکبر ، ملک احتشام کونسلر کینٹ بورڈواہ کینٹ،وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ حاجی امجد محمود کاشمیری،حاجی ملک اشتیاق اکبر،راجہ گلنواز عباسی، ملک عمر حیات،اہل سنت انٹر نیشنل کے صدر پیر عبدالقادر، علامہ منیر ہزاروی ،مولانا محمد صدیق رضوی،پروفیسر وقاص، آواز خلق پارٹی کے رہنما راجہ قیصر پرویز، چوہدری وراثت ، راجہ ملازم، راجہ ولی خان، چاچا کان بیادر آف سکھو، کونسلر ملک محمود خان،حاجی اکرم اعوان،راجہ عبدالغفار،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سردار ممتاز پسوال، صدر پی ایم ایل این تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی،فرخ محمود مغل، ملک صلاح الدین،راجہ سرور ،سید ضیا حسین شاہ،ڈاکٹر الہیٰ بخش،راجہ افسر خان، راجیہ ساجد محمود،اقلیتی رہنما سخاوت رضا، الیاس چوہان،سید توفیق حسین شاہ،ایڈو کے منتظم اعلیٰ سید عبداللہ مسعود، ملک جاوید اعوان ،مبشر حسین ،جماعت اسلامی کے عادل ، راجہ حبیب الرحمان،سمیع عمر ، راجہ بابر ، سید انصار شاہ گردیزی آف بدھو ، ملک طارق آف پنڈ بہوٹی،ملک صلاح الدین، چوہدری توقیر ، چوہدری تنویر،حاجی افتخار اکبر،ملک اقدس حنیف ، ملک غلام حسین، ثنا خواں عبدالوحید چشتی،زاہد قریشی،قاری محمد امین،ملک سعید آف سکھو،چوہدری فیصل ،چوہدری سلیم،سردار مہتاب اعظم، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عامر اقبال خان کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزارو ں افراد نے شرکت کی،دعوت ولیمہ کی محفل میں نعت خوانی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مولانا محمد صدیق رضوی نے اجتماعی دعا کرائی۔