ڈاکٹرمحمد ر یاض انجم کی نئی کتاب خوش بو کے امین منظرِ عام پر آ گئی

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی: ڈاکٹر محمد ریاض انجم کی نئی کتاب ” خوش بُو کے امین ” منظرِ عام پر آ گئی۔ اس کتاب میں پروفیسر مقصود حسنی کے نام موصولہ خطوط کو حواشی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

دو سو بہتر صفحات پر مشتمل اس کتاب میں آشا پربھات ، پروفیسر ڈاکٹر آغا سہیل ، ابو سعادت جلیلی ، ابو سلمان شاہ جہان پوری ، احمد ندیم قاسمی ، پروفیسر ڈاکٹر اختر شمار ، افتخار عارف ، اقبال سحر انبالوی ، پروفیسر انور جمال ، ڈاکٹر بیدل حیدری ، پروفیسر ڈاکٹر تبسم کاشمیری ، پروفیسر ڈاکٹر تحسین فراقی ، ڈاکٹر جمیل جالبی ، پروفیسر حفیظ صدیقی ، ڈاکٹر خواجہ حمید یزدانی ، خورشید افسر بسوانی ، پروفیسر ڈاکٹر صابر آفاقی ، ڈاکٹر عبد الحق کاس گنجوی ، ڈاکٹر عبد العزیز ساحر ، ڈاکٹر غلام حسین ذوالفقار ، ڈاکٹر غلام شبیر رانا، ڈاکٹر فرمان فتح پوری ، ڈاکٹر فہیم اعظمی ، ڈاکٹر گوپی چند نارنگ ، ڈاکٹرمبارک علی ، پروفیسر محمد اکرام ہوشیار پوری ، ڈاکٹرمحمد امین ، ڈاکٹر محمد قاسم دہلوی ، مشفق خواجہ ، ڈاکٹرمظفر عباس ، ڈاکٹر سید معین الرحمن ، ڈاکٹر منیر الدین احمد ، ڈاکٹر نثار احمد قریشی ، ڈاکٹر نجیب جمال ، ڈاکٹر نوریہ بیلیک ، ڈاکٹر وفا راشدی اور ڈاکٹر وقار احمد رضوی ایسے اہلِ علم و دانش کے خطوط شامل ہیں ۔ اس کتاب کا دیباچہ ناصر زیدی اور ڈاکٹر غلام شبیر رانا نے تحریر کیا ہے جب کہ اس کے فلیپ پر ڈاکٹر انور سدید ، پروفیسر ڈاکٹر تبسم کاشمیری اور پرو فیسرڈاکٹر اختر شما ر کی آرا درج ہیں۔