گلیانہ (زاہد مصطفی اعوان) حاجی محمد ریاض آف حسام کا قاتل نصیر احمد ولد محمد بشیر کو گجرات جیل تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ گزشتہ روز ورثاء سے آخری ملاقات کروا دی گئی تھی۔ تفصیل کے مطابق گلیانہ کے نواحی موضع حسام میں 07/03/2002کو حاجی محمد ریاض کو اپنے ہی گاوں کے نوجوان نصیر احمد ولد محمد بشیر نے 7MMکا فائر کر کے قتل کر دیا تھا۔ حاجی محمد ریاض راجہ شمشاد حسین کے حقیقی بھائی تھے۔ پانچ چھ سال پھانسی کی سزا نہ ہونے کے باعث نصیر احمد کو پھانسی نہ دی جا سکی۔ جبکہ تیرہ سال کے لمبے عرصے کے بعد آج علی الصبع نصیر احمد کو پھانسی دے دی گئی۔ نصیر احمد کی ڈیڈ باڈی آج اپنے آبائی گاوں حسام میں سپرد خاک کی جائے گی۔ تھانہ کھاریاں صدر میں84/2002 ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔اب حسام تھانہ گلیانہ کی حدود میں شامل ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات۔ گجرات دسٹرکٹ جیل میں دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی گجرات۔ ملزم نصیر احمد آف حسام نے 2002 میں اپنے ہی گاوں کے حاجی ریاض کو قتل کر دیا تھا۔