کراچی : حکومت سندھ کے احکامات پر1979 نظام کے تحت ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ایسٹ کے میونسپل کمشنر محمد سمیع خان نے چارج سنبھال لیا عوام کامعیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے اور ترقی کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچانے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاںبرئوے کار لائیںگے ان خیا لات کا اظہار میونسپل کمشنر DMC ایسٹ محمد سمیع خان نے کورنگی کے محکمہ جاتی افسران کے اجلاس میں کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ طارق مغل، خالد نفیس اور دیگرافسران بھی موجود تھے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کی تمام شاہراہوں اور لنک روڈ پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور انڈسٹریل ایریا ،مین شاہراہوں، لنک روڈاور سینٹرل آئی لینڈ کی صفائی ستھرائی کے کام روزآنہ کی بنیادوں پر سر انجام دیئے جائیں انہوں نے مزیدکہا کہ جس طر ح آپ لوگ ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔
اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کریں اس موقع پر انہوں نے محکمہ جاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ افسران وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے عملے کو پابند کریں کہ وہ بھی وقت کی پابندی کریں انہوں نے تمام محکمہ جاتی افسران کو پاپند کیا کہ وہ اپنے کاموں میں ٹیم ورک کو برقرار رکھیں تاکہ کورنگی کی عوام النا س بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ہو۔