کراچی : ایڈمنسٹریٹروچیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان نے14000 روڈ سینٹرل آئی لینڈ پر مٹی کو ہموار کرنے اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا طار ق مغل،ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی ،ڈپٹی ٹائون آفیسر پارکس تنویر احمد اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل آئی لینڈ کو ہموار کر کے نئے پودے لگائیں جائیں آلودگی سے پاک ماحول کے ذریعے ہی صحت مند معاشرے کے قیام کو ممکن بنایا جاسکتا ہے آلودگی کے خلاف ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہوگی قدرتی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ سر سبز و شاداب ماحول ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کا بھی ضامن ہے عوام کو پر فضا اور سر سبز شاداب ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ صحت مند اور آلودگی سے پاک ماحول میسر آسکے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کے قیام میں مدد ملے گی سبز وشاداب آبادیاں نگاہ کو اچھی لگتی ہیں اور خوشگوار ماحول پیدا کرتی ہیں۔
اس موقع پر موجود عوام الناس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کی ذمہ داری میونسپل ایڈمنسٹریشن کورنگی ٹائون کی ہے و ہاں کورنگی ٹائون کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا تاہم ٹائون انتظامیہ عوامی مسائل ان کے گھر کی دہلیز تک حل کرنے کیلئے ہمہ و قت کوشاںہے ٹائون کو صاف ستھرا او ردیگر ٹائون سے منفرد بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاہم ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔