محمد شفیق کیانی نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال اور بدترین گولہ باری کی شدید مذمت

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی جنرل سیکرٹری محمد شفیق کیانی نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلا اشتعال اور بدترین گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تحریک آذادی کشمیر کو ظلم، جبر اور طاقت کے زور پر ختم نہیں کر سکتا عالمی برادری لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کا نوٹس لے کر امن وامان قائم کرنے اور بھارتی مظالم سے کشمیریوں کو نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے چھمب سیکٹر اور نیلم سے نوجوانوں کے اغواء اور شہادت کھلم کھلا جارحیت ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے حالیہ کشیدگی اور گولہ باری سے دونوں اطراف کے کشمیری عوام کا جانی ومالی نقصان ہورہا ہے نکیال اور دیگر سیکٹرز پر کشیدگی سے کشمیری عوام وحشت سے دوچار ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں حکومت آزادکشمیر کنٹرول لائن پر بسنے والے عوام کو ریلیف دینے کا ہر ممکن اقدامات اٹھائے انہوںنے کہاکہ مسلہ کشمیر دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کی وجہ سے بن سکتا ہے عالمی برادری کشمیریوں کی آزادی اور وقار کی بحالی اور بیرونی افواج کے انخلاء کیلئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کا واحد پائیدار حل ریاست سے بیرونی افواج کے انخلاء اور مکمل آزاداسلامی ریاست کا قیام ہے جس کیلئے کارکنان موومنٹ برسر پیکارہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم جنوبی ایشیاء کو کسی بھی وقت جنگ کی آگ میں دھکیل سکتے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم جنوبی ایشیاء کو کسی بھی وقت جنگ کی آگ میں دھکیل سکتے ہیں کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہی ہے بھارت حقیقت پسندی کامظاہرہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو انکا بنیادی حق خودارادیت دے بین الاقوامی ادارے بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میںجاری بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لیں ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد نعیم اخترآف لس نے میٹ دی پریس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ اقوام متحدہ کے اندر مسلہ کشمیر پرانا مسلہ ہے جس کو حل کرنا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی ادارں کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے ہونے والے ظلم وستم پر خاموشی لمحہ فکریہ ہے انکی خاموشی سے بھارت کو مزید شہ مل رہی ہے انہوں نے کہاکہ آج اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے اپنی ذمہ داری ادانہ کی اور بھارت کو جارحیت سے نہ روکا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے جس سے پوری دنیا کے امن کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مسلہ کشمیرکے حل میں سنجیدہ ہے جبکہ بھارت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا پاکستان کی حکومت بھارت کے تمام حل طلب تنازعات پر بات چیت کرکے اس کا پائیدار اور مستقل حل نکالنا چاہتی ہے۔