لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور 9 دسمبر آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز کونسل کے مرکزی صدر چوہدری محمد حسین طاہر کی زیر صدارت پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وفاقی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے کونسل کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرشید ، ایڈوائزر محمد اسرائیل چوہدری ، فنانس سیکرٹری طاہر خالد ، آفس سیکرٹری ارشد شاہکوٹی، کلاس فور ایسوسی ایشن کے صدر محمد نسیم خان، عبدالباری، عبدالغفار، سول سیکرٹریٹ کوئٹہ سے امیر حمزہ محمد شاہی، سول سیکرٹریٹ پشاور سے عباس خان ، محمد انور بنوری، حنیف اللہ ، سول سیکرٹریٹ لاہور سے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث، کونسل کے میڈیا ایڈوائزر عبدالکریم اعوان، سندھ سے دلشاد احمد مہر ، مظفر آباد سے محمد شریف اعوان اور چوہدری محمد جاوید نے شرکت کی
اجلاس میں ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا.کہ تمام عارضی الائونسز کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے پے سکیکز ریوائز کئے جائیں. جس کا حکومت نے گزشتہ بجٹ کے موقع پر وعدہ کیا تھا. آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے نمائندوں نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگرآئندہ بجٹ میں پے سکیلز ریوائز نہیں کئے گئے اور ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ میں موجود دیگر مطالبات حل نہیں ہوئے توہم وفاقی سیکرٹریٹ ، چاروں صوبائی سیکرٹریٹ اور آزاد کشمیر سیکرٹریٹ کو تالے لگا دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی
انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکرٹریٹ ملازمین کو بھی ہائی کورٹ ، سپریم کورٹ ، ایف بی آر، قومی اسمبلی ، سینٹ اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ملازمین کے برابر تنخواہیں اور دیگر مراعات دی جائیں. ہائوس رینٹ ، کنونس اور میڈیکل الائونسز جاری بنیادی تنخواہ پر دیئے جائیں. پنشن کمیوٹیشن کو 35% سے بڑھا کر 50% فیصد کیا جائے اورکمیوٹیشن میں روپے کی قیمت کو 100% بڑھایا جائے . کلاس فور ملازمین کو 2007 سے پری میچور انکریمنٹ دی جائے. سلیکشن گریڈ کی پالیسی کو بحال کر کے 30 کے بجائے 15 سٹیجز کی جائیں. اعلی تعلیم پر ایڈوانس انکریمنٹ کی پالیسی کو دوبارہ بحال کیا جائے.
فوٹو کیپشن آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے صدر چوہدری محمد حسین طاہر اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں. اور پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث اور پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان بھی شریک ہیں