گوجرانوالہ (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن خاں، سینئر نائب صدر قاسم اکرم وڑائچ، خالد عزیز لون، عمران یوسف گجر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے کارکن محمد شعیب کی ہلاکت ریاستی جبر اور ظلم کی بدترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور پولیس کو اس ظلم کا حساب دینا پڑے گا۔
ظالم حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ کوتوالی پولیس نے محمد شعیب کو حراست میں لے کر جیل بھجوا دیا اور اس کے گھر والوں کو بھی گرفتاری کی اطلاع نہ دی گئی۔ گزشتہ روز سپرنٹنڈنٹ جیل کی طرف سے ملنے والے لیٹر نے انکشاف کیا کہ محمد شعیب جیل میں تھا اور اس کی ہلاکت ہو گئی ہے۔