محمد صدیق پرہار نے کراچی میں گرمی کی شدت سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار

Layyah

Layyah

لیہ : صدر تنظیم آئمة المساجد قاری محمد بنیامین چشتی، سینئر نائب صدر مولانا گل محمد باروی، نائب صدرمولانا مشتاق احمد نقشبندی، جنرل سیکرٹری مولانا مظفرحسین باروی، جوائنٹ سیکرٹری علامہ محمد نواز نورانی، فنانس سیکرٹری مولانا رشید احمد باروی، پریس سیکرٹری محمد صدیق پرہارنے کراچی میں گرمی کی شدت سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی ،لیہ سمیت ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کرے۔

انہوںنے کہا کہ کراچی میں شدیدگرمی سے ہلاکتوں سے وفاق اورسندھ حکومتوںمیں سے کوئی بھی بری الذمہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ وزراء کی طرف سے ہم ذمہ دارنہیں کے بیانات متاثرہ خاندان کے ساتھ ساتھ ملک کی عوام کے ساتھ بھی کسی مذاق سے کم نہیں ہیں۔

انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے متاثرہ خاندانوں کی مالی امدادکرکے ان کے دکھوںکامداواکیاجائے۔