محمد عثمان غنی کے والد محترم سعید احمد قضائے الہی سے انتقال کر گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) روزنامہ ”غریب” کے کمپیوٹر آپریٹر محمد عثمان غنی کے والد محترم سعید احمد 15 اکتوبر کو قضائے الہی سے انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون) وہ اپنے گھر میں موجود تھے کہ سہ پہر کے وقت ان کا شوگر لیول اچانک شوٹ کرگیا اور وہ بیہوش ہو گئے۔

انہیں فوری طورپر ہسپتال لے جایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے مرحوم کی عمر75برس تھی مرحوم کی نماز جنازہ 16اکتوبر بروز جمعہ صبح دس بجے انکی رہائشگاہ گلی نمبر3 اعظم آباد سے اٹھایا جائیگا اور نمازجنازہ کے بعد کمال آباد والے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائیگا انتقال کی خبر سنتے ہی بڑی تعداد میں صحافی کمپیوٹر آپریٹر او رفوٹو جرنلسٹس کی بڑی تعداد میں تعزیت مرحوم کیلئے مرحوم کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی عثمان غنی کا فون نمبر 0323-6604876 ہے۔